بڑی خبر! کشمیر کے گرفتار شدہ لیڈروں کو اٹھارہ مہینے کے اندر رہا کردیا جائے گا: وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر

,

   

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے ہٹانے سے قبل جموں وکشمیر کے کئی علاقائی قائدین سمیت کئی عوام کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جب مرکزی وزیر سے آزادی کے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ماہ کے اندر انہیں رہا کردیا جائے گا۔ دراصل مرکزی وزیر مملکت نے جموں و کشمیر کے لیڈروں کو آزاد کرنے کے بیان کے ذریعہ 1975 میں لگی ایمرجنسی کا حوالہ دیا، جب اپوزیشن لیڈروں کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ جموں و کشمیر میں گرفتار کیے گئے لیڈروں کی آزادی سے متعلق پہلی بار کسی وزیر نے باضابطہ بیان دیا ہے۔ اسی طرح مرکز کے ماتحت ریاستوں کو ریاست بنانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس میں 72 سال نہیں لگنے دیے جائین گے۔ حالات معمول پر آتے ہی ریاست کی حالت بحال کر دی جائے گی۔

آپ کو بتادیں کہ گرفتاری اور نظر بندی میں کئی قدااور قائدین سمیت کئی سابق وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہے، ایک طرح سے غیر اعلانیہ ایمرجنسی کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔