بھائی اور بہن کے درمیان بات چیت بند، دلبرادشتہ بہن کی خودکشی

   


حیدرآباد: بہن اور بھائی کے درمیان بات چیت بند ہونے سے دلبرداشتہ ایک بہن نے خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 44 سالہ کملا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ کملا بھاگیہ نگر کالونی علاقہ کی ساکن گوپال مورتی کی بیوی تھی۔ کملا اور اس کے بھائی کے درمیان بات چیت بند ہوگئی تھی اور گزشتہ ایک سال سے بھائی نے بہن کو اپنے گھر نہیں بلایا تھا۔ اس بات سے ذہنی تنائو کا شکار کملا نے خودکشی کرلی۔ پولیس کوکٹ پلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔