بھارت جوڑو یاترا ملک کو توڑنے کی ہر سازش کا جواب ہے: راہل گاندھی

,

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ آج قوم کے اتحاد کی علامت ترنگا، ملک کی یکجہتی اور سالمیت پربی جے پی اور آر ایس ایس کی پالیسیوں کا زبردست خطرہ منڈلارہا ہے اور ‘بھارت جوڑویاترا’ اس کا واحد جواب ہے، اس لیے ہر شہری کو اس یاترامیں شامل ہونے کی اشد ضرورت ہے بدھ کو یہاں ایک بڑے جلسہ عام میں 3500 کلومیٹر طویل ‘بھارت جوڑو یاترا’ کا آغاز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسیاں ملک کو توڑنے والی ہیں اور اسی وجہ سے ملک آج ایک سنگین بحران میں پھنس گیا ہے، اس لیے اسے مضبوط بنانے کے مقصد سے ‘بھارت جوڑو یاترا‘ کا انعقاد کیا گیا ہے۔