بھارت جوڑو یاترا کا آج دوبارہ آغاز، 31 اکتوبر کو پرانے شہر کا احاطہ

   

حیدرآباد۔/26 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ان دنوں مکتھل میں آرام کیلئے رُکی ہوئی ہے۔ راہول گاندھی نے آج نئی دہلی میں پارٹی کے نئے صدر ملیکارجن کھرگے کی جائزہ تقریب میں حصہ لیا اور واپسی پر کل 27 اکٹوبر کی صبح 6:30 بجے مکتھل سب اسٹیشن علاقہ سے اپنی پدیاترا کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ واضح رہے کہ 23 اکٹوبر کو بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں داخل ہوئی ۔ دیپاولی تہوار اور ملیکارجن کھرگے کی جائزہ تقریب کے باعث 3 دن وقفہ تھا۔ 7 نومبر تک بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں جاری رہے گی۔ یاترا میں راہول گاندھی روزانہ شام 7 بجے کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے ہیں۔ 31 اکٹوبر کو بھارت جوڑو یاترا پرانے شہر کے کئی علاقوں کا احاطہ کرے گی اور تاریخی چارمینار کے دامن میں موجود مندر میں وہ خصوصی پوجا کریں گے۔ چارمینار سے براہ گاندھی بھون و نامپلی یاترا نیکلس روڈ پہنچے گی جہاں راہول گاندھی آنجہانی اندرا گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ کانگریس پارٹی نے حیدرآباد میں راہول کے شایان شان استقبال کی تیاری کرلی ہے۔ ر