حیدرآباد۔/26 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) راہول گاندھی کی تلنگانہ میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران بنیادی سہولتوںکی فراہمی سے متعلق کمیٹی کا اجلاس صدرنشین رام موہن ریڈی سابق رکن اسمبلی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کنوینر ڈی مادھو ریڈی اور ارکان اجلاس میں شریک تھے۔ یاترا کے دوران مختلف سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا اور کل مکتھل سے یاترا کے آغاز پر انتظامات کو قطعیت دی گئی۔ کمیٹی کے ارکان کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ صدر نشین رام موہن ریڈی نے بتایا کہ تلنگانہ میں یاترا کے اختتام تک جن ارکان کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں انہیں متحرک رہنا چاہیئے۔ رام موہن ریڈی نے کہا کہ ملک میں فرقہ پرست طاقتوں سے مقابلہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بحالی کیلئے راہول گاندھی نے یاترا کا آغاز کیا ہے۔ر