نرمل۔ 26 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نرمل محترمہ ابھیلا شا ابھینو آئی اے ایس کا تبادلہ حیدرآباد کو عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ ابھیلاشا ابھینو نرمل ضلع کلکٹر کی حیثیت سے 22 ماہ خدمات انجام دے چکی ہیں۔ حکومت کے احکام کے تناظر میں بھاویش مشرا کو نرمل ضلع کا نیا کلکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ کل رات حکومت کی جانب سے تبادلہ کے احکامات جاری ہوئے آج نئے کلکٹر بھاویش مشرا نے نرمل پہنچ کر ضلع نرمل کلکٹر کی کی حیثیت سے سابق کلکٹر ابھیلاشا ابھینو سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ بھاویش مشرا کلکٹریٹ نرمل پہونچتے ہی ابھیلاشا ابھینو نے نئے کلکٹر بھاویش مشرما کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا اور ان کو جائزہ دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر وینکٹیشورلو کشور کمار اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔