بھونگیر ٹاون سے لاپتہ لڑکی برآمد

   

عصری ٹکنالوجی سے نشاندہی ، رچہ کنڈہ پولیس کا کارنامہ
حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) ٹکنالوجی کے استعمال میں دن بہ دن پیشرفت کرنے والی رچہ کنڈہ پولیس نے ٹکنالوجی کے استعمال سے ایک اور کارنامہ کو انجام دیا ہے ۔ رچہ کنڈہ آئی ٹی سیل نے بھونگیر ٹاون سے لاپتہ لڑکی کو جو میسور میں برآمد ہوئی اس کا پتہ چلالیا ہے ۔ اس سلسلہ میں آئی ٹی سیل رچہ کنڈہ نے اطلاع حاصل ہونے کے اندرون 4 گھنٹے میں لڑکی تمام تفصیلات اور اس کے گھر کا پتہ لگالیا اور لڑکی کے والدین سے بھی تصدیق کروائی ۔ آئی ٹی سیل کے انسپکٹر مسٹر سریدھر ریڈی نے بتایا کہ رچہ کنڈہ آئی ٹی سیل نے کرائم کریمنل ٹراکنگ نٹ ورک سسٹم سے یہ اقدام ممکن ہو رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیم میں ایک سب سسٹم سب اپلیکیشن کریمنل انٹلی جنس سسٹم کی مدد حاصل کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ بھونگیر اے سی پی کو ایک واٹس اپ پیام حاصل ہوا جو کرناٹک پولیس کی جانب سے جاری کیا گھا تھا کہ میسور کے گرلز ہوم میں موجود ہے اور تلگو زبان میںبات کر رہی ہے ۔ بھونگیر اے سی پی کی جانب سے اس اطلاع کو کمشنر سے رجوع کرنے کے بعد کمشنر کی ہدایات پر آئی ٹی سیل نے کارروائی کا آغاز کیا اور بھوانی کا پتہ چلالیا ۔ انسپکٹر آئی ٹی سیل نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت ڈاٹا بیس کی جانچ کی گئی اور دور کنی اسٹاف کے ہمراہ انہو ںنے اندرون 4 گھنٹے لڑکی کے متعلق تمام تفصیلات کو حاصل کرلئے اور کہا کہ لڑکی ذہنی طور پر معذور ہے جو 20 فروری کے دن گم ہوگئی تھی اور 22 فروری کو اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی ۔ آئی ٹی سیل کے انسپکٹر نے بتایا کہ اس لڑکی کی تلاش اور اس کی تصدیق کے بعد بھونگیر ڈیویژن سے ایک خصوصی ٹیم لڑکی کو حیدرآباد منتقل کرنے روانہ ہوچکی ہے ۔