بھونگیر پارلیمانی حلقہ میں مسلمانوں کا فیصلہ کن موقف

   

بی جے پی اور کانگریس کے درمیان مقابلہ، کانگریس آبزرور محمد جمال شریف ایڈوکیٹ کا بیان
جنگاؤں ۔ 9 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عمران پرتاپ گڑھی صدر نشین آل انڈیا کانگریس میناریٹی ڈپارٹمنٹ اور نائب صدر نشین آل انڈیا کانگریس میناریٹی ڈپارٹمنٹ و تلنگانہ انچارج فرحان اعظمی نے احکام جاری کرتے ہوئے آنے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے بھونگیر پارلیمنٹ حلقہ کے لئے OBSERVER کے طور پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و نائب صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ تلنگانہ کو نامزد کیا۔ اسی طرح تمام پارلیمنٹ حلقہ کے تحت 7 اسمبلی حلقہ جات میں بھی اسمبلی حلقہ کے آبزرور کو نامزد کیا ہے۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے ان کو بھونگیر پارلیمنٹ کا انچارج مقرر کرنے پر عمران پرتاپ گڑھی اور فرحان اعظمی سے اظہار تشکر کیا اور انہیں دی گئی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے حلقہ پارلیمنٹ بھونگیر کانگریس امیدوار چاملا کرن کمار ریڈی کی کامیابی کے لئے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو کانگریس پارٹی کے قریب لانے کی کوشش کرتے ہوئے مسلمانوں کے زیادہ سے زیادہ ووٹ کانگریس پارٹی کے حق میں ڈلوانے کی کوشش کرتے ہوئے کامیابی دلانے کے لئے پورا پورا کام کرنے کا عزم کیا۔ پارلیمنٹ کے انتخابات فرقہ پرست بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہیں۔ مسلمان سوچ سمجھ کر سیکولر پارٹی کانگریس کا ساتھ دیں۔ بھونگیر پارلیمنٹ حلقہ کے تحت مسلمانوں کے ووٹ بہت ہی فیصلہ کن ہے۔ بھونگیر پارلیمنٹ کے تحت 7 اسمبلی حلقہ جات ہیں، جنگاؤں، آلیر، بھونگیر، منوگوڈ، نکریکل، تنگاترتی، ابراہیم پٹنم۔