بھوپال کی 50سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی او رمدھیہ پردیش کے گونا میں قتل‘ 3ہوئے گرفتار

,

   

بھوپال۔ بھوپال کی ساکن ایک 50سالہ خاتون کی مبینہ اجتماعی عصمت ریزی اور مدھیہ پردیش کے گونا میں تین حملہ آوروں کے ہاتھ قتل کا واقعہ پیش آیاہے۔متوفی کا سوتھالیا علاقہ آنے کا مقصد مختلف افراد کے پاس قرض کی رقم حاصل کرنا تھا۔ ضلع کے چنچوڈا علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق اصل میں بھوپال کے نذیر آباد کی رہنے والی مذکورہ خاتون نے دئے گئے قرض کی رقم وصول کرنے کے لئے اپنا یہ سفر کیاتھا۔

ٹی او ائی کی خبر کے مطابق مشتبہ افراد میں سے ایک اس خاتون کو جانتا تھا‘ متوفی کے ساتھ وہ تیلی گاؤں گیا‘ جہاں پر یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ اس کیس میں ملوث تمام تینوں افراد کو حراست میں لے لیاہے۔

مجرمین نے نعش ایک نالے میں پتھر اور گھانس کے نیچے دبادی تھی‘ مسخ شدہ نعش کو چنچوڈا علاقے کے دیہری میں رہنے والے ایک مکین راجن اہرویوار نے دریافتی کے ذریعہ سرخیوں میں لایا ہے۔

اس نے ہفتے کے روز بدکولا گاؤں کے ایک نالے میں نامعلوم خاتون کی نعش کے متعلق پولیس کو چوکس کیا۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد نالے سے پولیس نے نعش برآمد کی۔شدید طور پر مسخ شدہ نعش سے بدبو آرہی تھی اور جسم میں کیڑے تھے اور گوشت سے ہڈیا ں باہر آگئی تھیں۔

قریب سے ایک پازیب بھی پائی گئی تھی جس کو شواہد کے طور پر محفوظ کرلیاگیا او رنعش کو مردہ خانہ منتقل کردیاگیا۔ پڑوسی پولیس اسٹیشن کو نعش کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے لئے اطلا ع دی گئی۔

جس کے فوری بعد متوفی کی بیٹی نے 50سالہ ساکن ضلع بھوپال نذیرآباد کے طور پر متوفی کی شناخت کی۔ اپناقرض وصول کرنے کے مقصد سے وہ گھر سے روانہ ہوئی تھی۔

نومبر23کے روز ایک گمشدگی کی رپورٹ بھی مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی۔

تفصیلی پوسٹ مارٹم کے بعد ایک وسیع تحقیقات کی شروعات ہوئی۔مشتبہ افراد کے طور پرپولیس نے 45سالہ ہری نارائن ولد ونسی لال لودھی‘ 29سالہ رام بھروسے والدکیلاش نارائن لودھی‘20سالہ مہیندر والد تولا رام لودھی ساکنان تیلی گاؤں‘ چنچوڑ پولیس اسٹیشن کے تحت ایک مقدمہ درج کیاہے۔

مختلف مقامات پر چھاپے مار کر آخر کار پولیس نے تینوں افراد کو حراست میں لے لیاہے۔

تفتیش میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ ہری نارائن کو پہلے سے متوفی کی آمد کی جانکاری تھی اور وہ سوتھیلا سے تیلی گاؤں تک اس کے ساتھ ہوگیا۔ یہاں پر تینوں نے اس کی عصمت ریزی کی تھی۔

پولیس میں رپورٹ کے خوف سے تینوں نے اس کا مبینہ گلہ دباکر قتل کردیا۔ اس کے علاوہ ہر ی نارائن کی باؤلی میں متاثرہ کا فون بھی انہوں نے پھینک دیاتھا جس کو بعد میں تفتیش کے دوران پولیس نے برآمد کرلیاہے۔

تینوں کو عدالت میں پیش کیاگیاجہاں سے مزید قانونی کاروائی اور تفتیش کے لئے انہیں پولیس تحویل میں بھیج دیاگیاہے۔