نرمل 16 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نرمل بھاویش مشرا نے متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی ہے کہ SIR کے تحت اینومریشن فارمس کی ڈیجٹلائزیشن کا عمل فوری طور پر مکمل کیا جائے۔انھوں نے کل شام بھینسہ شہر میں جاری ایس آئی آر عمل کا معائنہ کیا۔ انھوں نے تقسیم کئے گئے فارمس آن لائن مکمل کئے گئے فارمس اور دیگر متعلقہ تفصیلات کا بھی جائزہ لیااور ہدایت دی کہ پورا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیا جانا چاہئے۔ بعدازاں اُنھوں نے مرل شہر کے 24 ویں وارڈ میں SIR کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے اسے فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی بی ایل او ایپ کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر بھاویش مشرا آئی اے ایس نے مقامی ووٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ SIR فارم پُر کرکے فوری متعلقہ بی ایل او کے حوالے کریں ۔