بھینسہ میں سی پی آر کی تربیت، رکن اسمبلی کی شرکت

   

بھینسہ۔ 3مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے گروکروپا نرسنگ ہوم و انسٹی ٹیوٹ کی زیرنگرانی اور ڈاکٹر اسوسی ایشن کی جانب سے CPR پروجیکٹ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی ، بھینسہ اے ایس پی کانتی لال پٹیل ، ٹاؤن سرکل انسپکٹر ایل سرینواس نے شرکت کی اس پروگرام کے تحت اچانک دل کا دورہ پڑنے پر انسان زندگی کے تحفظ سے متعلق مکمل CPR کو پروجکٹ اور پریکٹیکل طور پر بتایا گیا علاوہ ازیں بھینسہ شہر کے کچھ اسکولوں کو مقرر کرتے ہوئے انہیں گروکروپا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے تربیت فراہم کرتے ہوئے مختلف علاقوں کی عوام میں شعور بیداری کیلئے تیار کیا جارہا ہے جس میں گلوبل مورل اردو ہائی اسکول ، واساوی انگلش اسکول ، سری شیشو مندر اسکول شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر راما کرشنا گوڈ ، ڈاکٹر دامودر ریڈی صدر ڈاکٹر اسوسی ایشن ، ڈاکٹر ناگیش ، ڈاکٹر مہپال ، ڈاکٹر متیم ریڈی ، ڈاکٹر انیل کمار ، ڈاکٹر رجنی کانت ، ڈاکٹر جواہر لال ، ڈاکٹر کیلاش کے علاوہ دیگر نے مہمانوں کی شالپوشی کرتے ہوئے استقبال کیا بعدازاں مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے دل کی بیماریاں اور اس سے متعلق احتیاط پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس پروگرام میں بی آر ایس قائدین جن میں سابق اے ایم سی چیرمین پی کرشنا ، سابق ٹاؤن یوتھ صدر عبدالواسیع رسول ، سید جاوید اور عبدالوسیم دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔