بہار انتخابات 28اکٹوبر سے تین مراحل میں۔ ووٹو ں کی گنتی 10نومبر کے روز۔ الیکشن کمیشن

,

   

نئی دہلی۔بہار اسمبلی الیکشن تین مراحل میں ہوں گے جس کا آغاز28اکٹو بر کو ہوگا‘دوسرا مرحلہ نومبر3اور تیسرا 7نومبر کے روز ہے جبکہ گنتی 10نومبر کے روز ہوگی‘ الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز اس بات کااعلان کیاہے۔

بہار اسمبلی کے 243حلقوں پر انتخابات کی عمل کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے کہاکہ عالمی سطح پر کرونا وائرس کی موجودگی کے دوران ہونے والا یہ سب سے بڑا الیکشن ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہلی میں ہوئے پچھلے الیکشن کے بعد سے دنیا بھر میں نمایاں تبدیلی ائی ہے او رکویڈ19وباء نے ہماری زندگیوں میں ہر زوایے سے ایک نیامعمول جبراً داخل کیاہے۔

دائیں بازو کے شدت پسند ی سے متاثرہ علاقوں کو چھوڑ کر انہوں نے کہاکہ رائے دہی کے وقت میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کیاجائے گا اور 6کے بجائے 7بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے‘۔

اروڑہ نے کہاکہ کویڈ19کے مریض آخری گھنٹے میں ووٹ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کویڈ19مثبت مریضوں رائے دہندوں کے لئے خصوصی پروٹوکال کا نفاذ عمل میں لایاجائے گا۔

مذکورہ ای سی نے کہاکہ بہار انتخابات کے لئے 7لاکھ ہینڈ سنٹائزرس‘ 46لاکھ ماسکس‘ 6لاکھ پی پی ای کٹس‘ 6.7لاکھ فیس شیلڈ اور23لاکھ ہینڈ گلوز پیرس کا انتظام کیاگیاہے۔

اس کے علاوہ جہاں بھی ضرورت رہے اور درخواست ائے ان کے لئے پوسٹ بیالٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماعات میں سماجی دوری لازمی ہوگی۔

اروڑا نے مزید کہاکہ انتخابات کے دوران گمراہ کن پروپگنڈہ کے لئے کسی بھی جانب سے سوشیل میڈیا کا ساتعمال جیسے فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے‘ وہیں نفرت پر مشتمل تقریر کے خلاف الیکشن کمیشن سخت کاروائی کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ بہار اسمبلی کے 243حلقوں پر انتخابی مراحل میں سکیورٹی انتظامات‘ تہواروں اور دیگر وجوہات کوپیش نظر رکھ کر کمی لائی گئی ہے۔

پہلی مرحلے کی رائے دہی 28اکٹوبرکوہونے والی ہے جس میں 71اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی جبکہ نومبر3کو دوسرے مرحلے کی رائے دہی میں 94سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔

تیسرے مرحلے کی رائے دہی میں 7نومبر کے روز78اسمبلی حلقوں کوشامل کیاجائے گا۔ تمام سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی 10نومبر کے روز ہوگی