بہار شلٹر ہوم لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی بدسلوکی

,

   

گایا۔بہار کے بودھ گیا کے ایک شلٹر ہوم میں رہنے والی لڑکی نے عملے کے خلاف جنسی بدسلوکی کے الزامات عائد کئے ہیں۔

شلٹر ہوم کے ضلع تحفظ اطفال یونٹ کے اسٹنٹ ڈائرکٹر دیویش کمار شرما نے کہاکہ ”ضلع مجسٹریٹ نے اس معاملے میں جانچ کے احکامات دئے ہیں۔

اگلے 48گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنا ہوگا۔

اس قسم کے واقعہ کا امکان کم ہے۔

یہاں پر چوبیس گھنٹوں پولیس اور سی سی ٹی کیمروں کی نگرانی ہے۔ مگر معاملے کی مناسب انداز میں جانچ کی جارہی ہے“۔ شرما نے مزیدکہاکہ ”لڑکی کا تعلق نواڈا سے ہے مگر وہ بودھ گیا کے شلٹر ہوم میں رہتی ہے۔ ایک تحقیقات جاری ہے۔ حقائق بہت جلد منظرعام پر اجائیں گے“۔