بہار میں جشن کی فائیرنگ کی دوان ویڈیو گرافر کی موت

,

   

حاجی پور۔ پولیس کے مطابق بہار کے ویشالی ضلع میں ایک شادی کے جشن کے دوران ہوئی فائیرنگ میں ایک ویڈیو گرافر کی موت ہوگئی ہے۔

پولیس نے متوفی ویڈیوگرافر کی شناخت منوج سہا عرف بٹو شاہ کی حیثیت سے کی ہے۔جمعہ کی رات میں چاندنی دھنشو گاؤں کے ایک گھر میں ہورہی شادی کی ویڈیو گرافی سہا کررہاتھا۔

جئے مالا تقریر کے دوران کچھ لوگوں نے جشن کے دوران تقریب گاہ میں فائیرنگ شروع کردی اور ایک گولی سہا کے سینے میں جا لگی‘ جو ویڈیوگرافی کررہاتھا‘ پولیس کے مطابق موقع پرہی اس کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر والوں نے نعش کو قریب کے ایک مقام پر پھینک دیاتھا۔

ہفتہ کی صبح جب پولیس کو جانکاری ملی‘ نعش کو تحویل میں لے کر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔