بہترین کارکردگی ‘ چیف منسٹر جگن تیسرے نمبر پر

   

وجئے واڑہ ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کو ملک میں بہترین کارکردگی دکھانے والے چیف منسٹروں میں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ انہیں انڈیا ٹوڈے ۔ کاروی ان سائیٹس موڈ آف دی نیشن سروے میں یہ مقام حاصل ہوا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ سروے 15 تا 27 جولائی کے درمیان کیا گیا ۔ انہیں سروے میں جملہ 11 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ سروے میں پہلا مقام چیف منسٹر یو پی آدتیہ ناتھ کو اور دوسرا مقام چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو حاصل ہوا ہے ۔ یوگی کو 24 فیصد اور کجریوال کو 15 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ چیف منسٹر تلنگانہ کو دسواں مقام حاصل ہوا ہے ۔ یہ سروے ملک کے 97 لوک سبھا حلقوں میں کیا گیا تھا ۔