بیروت بندرگاہ پردھماکہ : مزید 3 سینئر افسران گرفتار

   

بیروت: لبنان میں بیروت بندرگاہ پر ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے سلسلے میں مزید تین سینئرافسران کو گرفتار کیا گیا ہے ۔لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لبنانی اٹارنی جنرل جج غسان الخوری نے ہفتے کے روز ان افسران کو گرفتار کیا۔ گرفتار اہلکاروں میں محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل بدری دہر ، سابق کسٹم ڈائرکٹر شفیق مرحی اور بیروت پورٹ کے ڈائرکٹر جنرل حسن کوریتیم شامل ہیں۔ ان افسران کو منگل کے روز بیروت کے جہاز پر دو بڑے دھماکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ منگل کی شام 6 بجکر 10 منٹ پر بیروت بندرگاہ پر دو خوفناک بم دھماکوں میں تقریبا دو سو افراد ہلاک اور چار ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے ۔