بیرونی کرنسی کے ساتھ دو افراد گرفتار

   

شمس آباد ۔ 28 اپریل ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے دو افراد کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ممبئی سے شمس آباد ایئرپورٹ آنے والی فلائیٹ کے دو مسافروں کی تلاشی لینے پر ان کے لگیج سے بیرونی کرنسی برآمد ہوئی ۔ ممبئی آئی ٹی عہدیداروں کی اطلاع پر شمس آباد ایئرپورٹ کسٹمس عہدیداروں نے کارروائی کرتے ہوئے یوگانڈا کے دو شہریوں کو گرفتار کر کے رقم کو ضبط کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔