بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے آروگیہ سیتو لازمی : مرکز

   

نئی دہلی 5 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جو ہندوستانی بیرونی ممالک یں پھنسے ہیں اور جنہیں خصوصی پروازوں سے ہندوستان لایا جائیگا انہیں لازمی ہوگا کہ وہ آروگیہ سیتو موبائیل ایپ ڈاون لوڈ کریں اور اس سارے عمل کا ایک تفصیلی طریقہ کار بھی جاری کیا جائیگا ۔مرکزی وزارت داخلہ نے یہ بات بتائی ۔ جوائنٹ سکریٹری وزارت داخلہ پی سلیلا سریواستو نے کہا کہ انڈین ریلویز نے اب تک 70 ہزار مزدوروں کو ان کی آبائی ریاستوں کو منتقل کیا ہے ۔