بیسن نکھارے چہرے کی خوبصورتی

   

بیسن جلد کی گہری رنگت کو ہلکا کرنے اور جلد پر ماحولیاتی آلودگی کے باعث جمے ہوئے میل کچیل کو صاف کرنے کی تمام خصوصیات اس میں موجود ہیں۔بیسن(چنے کا آٹا)قدیم زمانے سے حسن و خوبصورتی کی حفاظت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

بیسن خاص طور پر جلد کو گہرائی تک صاف کرنے اور ایکسفولیٹر کاکام کرتاہے۔بیسن صرف چکنی جلد کی حفاظت کیلئے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ حیرت انگیز طور پر خشک جلد کیلئے بھی نہایت بہترین وکار گر ثابت ہوتا ہے ۔ایک پیالی میں 2کھانے کے چمچے بیسن لیں اور اس میں دودھ یا بالائی ،شہد اور 1چٹکی ہلدی پاؤڈر شامل کرکے بہترین ساپیسٹ بنالیں۔اب اس فیس پیک کو پورے چہرے پر لگا کر 15منٹ کیلئے چھوڑدیں۔جب پیک خشک ہو جائے تو پانی سے دھو کر صاف کرلیں۔یہ جلد سے میل کچیل کو صاف کرنے اور جلد کی نمی کو بر قرار رکھنے میں کافی مدد فراہم کرتاہے۔خشک جلد کی حامل خواتین اس فیس کو مہینے میں دوبار ضرور آزما کردیکھیں آپ اپنی جلد میں خوشگوار تبدیل وفرق محسوس کریں گی۔
چکنی جلد کیلئے :چکنی جلد کیلئے بیسن کاپیک نہایت پر اثر ثابت ہوتا ہے۔جو گلینڈ ز اضافی آئل پیدا کرتے ہیں ان کو جذب کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے علاوہ ازیں جلد کو نرم وملائم اور چمکدار بنانے میں بھی معاونت کرتا ہے۔کسی کیمیائی اجزا سے بھر پور فیس واش یا صابن بر کو استعمال کرنے کے بجائے اگر دن میں دوبارہ بیسن میں چند قطرے لیموں کے شامل کرکے اس سے منہ دھویا جائے تو چہرہ نکھرا نکھرا نظر آئے گا اور چہرے پر نمایاں ہونے والا آئل بھی کافی حد تک کم ہو جائے گا۔چکنی جلد کی مالک خواتین کیلئے نہایت آسان فیس پیک بنانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ بیسن میں تھوڑے سے قطرے عرق گلاب کے شامل کرکے اس پیک کو چہرے اور گردن پر لگائیں۔آپ اس پیک میں دودھ یادہی بھی شامل کرکے چہرے پر لگا کر اس کو خوبصورتی کی ابھار سکتی ہیں۔