حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : جنگلات میں جانوروں کے درمیان جھگڑا ہونا عام بات ہے مگر کبھی کبھی وہ جھگڑے بد سے بدتر ہوجاتے ہیں ۔ شیر کا شکار اپنی نوعیت کا ہوتا ہے ۔ شیر کو جنگل کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے جب وہ کسی پر حملہ کرتا ہے تو اس کے پنجے سے بچنا کسی کے لیے بھی ناممکن ہوتا ہے ۔ وہ کسی بھی جانور کو آسانی سے اپنا شکار بنا لیتا ہے ۔ مگر ایک شیر بیل کے سامنے بے بس ہوگیا اور شیر کی ایک نہیں چلی اور وہ بیل کا سامنا کرنے کے بجائے دم دبا کر بھاگ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تنزانیہ کے ترنگیر نیشنل پارک میں شیر نے ایک بیل پر حملہ کردیا اور بیل کو ساری طاقت سے دبوچ لیا ۔ مرتا کیا نہیں کرتا بیل بھی بھپر گیا اور اپنی جان بچانے کے لے شیر پر حملہ آور ہوگیا ۔ غصے سے اپنی سینگوں سے شیر کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا اور شیر کو بھگا بھگا کر حملہ کیا یہاں تک کہ شیر وہاں سے بھاگ گیا پارک میں تفریح کے لیے پہونچنے والے چند سیاحوں نے شیر اور بیل کے درمیان لڑائی کی فلم بند کی جو فی الوقت سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہی ہے ۔ اور لوگ اس پر طرح طرح کے کامنٹس کررہے ہیں ۔۔ ن