بیماریوں سے زیادہ لوگ سڑک حادثات میں مر رہے ہیں:گوٹیرس

   

اقوام متحدہ ،18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے سڑک حادثات میں ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کو اس کی روک تھام کی سمت میں اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بیماریوں سے زیادہ لوگ سڑک حادثات میں مر رہے ہیں۔ مسٹر گوٹریس نے سڑک حادثات کے متاثرین کو یاد کرنے کے لئے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا‘‘سڑک حادثات کو کم کرکے لوگوں کی جان بچانا پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈا کے کئی مقاصد میں شامل ہیں ۔ سڑک حادثات متاثرین کی یاد میں منانے جانے والا عالمی دن اس بات پر غور کرنے کا ایک موقع ہے کہ ہم کس طرح لاکھوں لوگوں کی جان بچا سکتے ہیں ’’َ۔انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کو کم کرنا یا ان پر روک لگانا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن اجتماعی کوشش سے ان حادثات کو روکنے کی سمت میں بہت کچھ کیا جا سکتا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا‘‘سڑک حادثات کو روکنے کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔