بیویوں کی دوری سے دلبرداشتہ افراد کی خودکشی

   


حیدرآباد : بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک اور بیوی کے انتظار میں ایک دو افراد نے خودکشی کرلی۔ یہ دو علیحدہ واقعات سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود جیڈی میٹلہ اور ڈنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 33 سالہ وینکٹ راؤ جو پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے، سوریہ پیٹ کا متوطن تھا جو بیوی کے ساتھ سورارم کے علاقہ میں رہتا تھا، میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں سے تنگ آکر وینکٹ راؤ کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی تھی۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 26 سالہ سرینواس ریڈی جو پیشہ سے ڈی سی ایم ڈرائیور تھا، گاندھی نگر علاقہ میں رہتا تھا، یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی تھا اور ذہنی معذور بتایا گیا۔ اس کی بیوی رعیتو بندھو اسکیم کی رقم حاصل کرنے گئی تھی اور ریڈی بیوی کے انتظار میں تھا۔ بیوی آنے میں تاخیر سے دلبرداشتہ ہوکر ریڈی نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔