بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہرکی خودکشی

   

حیدرآباد۔/28 جون، ( سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ جواہر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس جواہر نگر کے مطابق 89 سالہ سرینواس جو پیشہ سے خانگی ملازم۔ جواہر نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور اکثر اس شخص کی بیوی اس سے جھگڑا کرتی تھی جس سے تنگ آکر سرینواس نے 20 جون کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ جواہر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

تعمیراتی خاتون مزدور کی موت
حیدرآباد۔/28 جون، ( سیاست نیوز) گچی باؤلی کے علاقہ میں دیوار کی زد میں آکر ایک خاتون فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ بوچی جو میاں پور علاقہ کے ساکن شخص ایل تبرو کی بیوی پیشہ سے مزدور تھی۔ جو تعمیراتی مقامات پر کام کرتی تھی۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق بوچی کل کنڈا پور کے علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کررہی تھی کہ دیوار کی زد میں آگئی۔15 فٹ لمبی دیوار اس مزدور خاتون پر گرگئی۔ یہ دیوار کے سایہ میں کام کررہی تھی ۔ گچی باؤلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔