بیوی کی موت سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/24 مئی، ( سیاست نیوز) بیوی کی موت کے غم سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ گچی باؤلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35سالہ راجیش کمار جو پیشہ سے ڈرائیور تھا گوپن پلی علاقہ میں رہتا تھا۔ دو دن قبل اس شخص کی بیوی فوت ہوگئی تھی اور یہ شخص بیوی کی موت کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا اور بیوی کے غم اور تنہائی سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس گچی باؤلی نے ٹی این جی اوز کالونی کی کھلی اراضی سے اس کی نعش کو برآمد کیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔