بیوی کی موت پر غمزدہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 10اپریل ( سیاست نیوز) میڑچل کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہیکہ 55سالہ یادیا جو پیشہ سے تاجر بوڈاپل علاقہ کا ساکن تھا ۔ گذشتہ دنوں اس شخص کی بیوی کی موت واقع ہوگئی اور اس دن سے و ہ پریشان رہتا تھا اور بیوی کی موت سے غمزدہ یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا تھا نے آج خودکشی کرلی ۔ پولیس میڑچل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ملکاجگری میں برقی شاک سے ایک شخص کی موت
حیدرآباد۔10اپریل ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ ملکاجگری میں پیش آئے برقی شاک کے واقعہ میں ایک شخص کی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30سالہ چندرا شیکھر جو پیشہ سے مزدور مولاعلی علاقہ میں رہتا تھا ، گذشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو دن یہ شخص برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔