بیٹی اور داماد کی دھوکہ دہی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

   


حیدرآباد۔ بیٹی اور داماد کی دھوکہ دہی اور جھگڑوں سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ ضلع رنگاریڈی کے مومن پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 43 سالہ خاتون شانتماں نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق شانتماں مومن پیٹ علاقہ کے ساکن ناگیا کی بیوی تھی اس کی دوسری لڑکی لکشمی نے کرن کمار نامی نوجوان سے لو میریج کی تھی ۔ شادی کے بعد شانتماں نے بیٹی داماد کو اس کے نام پر موجود اراضی سے آدھا ایکر اراضی دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ساس کے علم میں لائے بغیر بیٹی کی مدد سے ایک ایکر اراضی کو اپنے نام کرتے ہوئے آدھا ایکر کو فروخت کردیا تھا اور شانتماں سے جھگڑا کرتے ہوئے اسے ہراساں و پریشان کررہے تھے۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔