بیگم پیٹ ایرپورٹ پر ایرشو، ونگس آف انڈیا 2024

   

حیدرآباد ۔ 13 جنوری (سیاست نیوز) بیگم پیٹ ایرپورٹ پر 18 تا 21 جنوری ایک ایرشو، ونگس انڈیا 2024ء منعقد کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس ایرشو میں دنیا کے بڑے طیارے، بوئنگ کے نئے وائیڈ باڈی 777-9 ایرکرافٹ کا ڈسپلے ہوگا جو انتہائی کارکرد ٹوئن انجن جیٹ ہے۔ 777-9 ماڈل ایڈوانسڈ ٹکنالوجیز پر مبنی ہے۔ یہ بوئنگ ایرکرافٹ توقع ہیکہ 16 جنوری کو حیدرآباد میں بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچے گا اور ونگس آف انڈیا 2024ء میں 18 اور 19 جنوری کو اسے ڈسپلے کیا جائے گا۔ حیدرآباد میں اس ایرشو کیلئے تھیم ہوگا ’ایڈوانسڈ ایر موبیلٹی۔ انڈیا‘ 777-9 کے علاوہ بوئنگ کی جانب سے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر ایک ڈوبتے ڈسپلے میں 777X پاسنجر ایرکرافٹ کے انٹریئرس کی بھی نمائش کی جائے گی۔ ان کے علاوہ اس شو میں ایرانڈیا ایکسپریس کی جانب سے اس کے 737-8 کے ساکن اور فلائنگ ڈسپلے کئے جائیں گے، کلمکاری ڈیزائن کے ساتھ جو تلنگانہ کا ایک منفرد ویونگ پیاٹرن ہے۔