بیگم پیٹ میں ایک شخص کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔/28 اپریل، ( سیاست نیوز) بیگم پیٹ پولیس کے بموجب ایک شخص اپنے مکان میں مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد عقیل علی جو پیشہ سے تاجر ہے ساکن اولڈ پاٹی گڈہ کی نعش اس کے کمرہ میں مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ بیگم پیٹ پولیس کی ایک ٹیم نے وہاں پہنچ کر معائنہ کیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔