بی آر ایس ایم ایل سی کویتا کو راحت نہیں ملی

   

سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے عبوری ضمانت دینے سے انکار کردیا
حیدرآباد ۔ 8 اپریل ( سیاست نیوز) دہلی شراب اسکام کیس میں بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کو راحت نہیں ملی ۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت روس ایونیو کورٹ نے کویتا کی سماعت میں داخیر پر کویتا نے اپنے چھوٹے فرزند کے امتحانات کے پیش نظر عبوری ضمانت کی درخواست داخل کی تھی ۔ ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ ان کے فرزندان کے 7 امتحانات مکمل ہوچکے ہیں ، ابھی انہیں ضمانت کی ضرورت نہیں ہے ۔ ساتھ ہی کویتا سیاسی اثر و روسوخ والی شخصیت ہیں اگر انہیں ضمانت دی جاتی ہے تو وہ تحقیقات پر اثر انداز ہوسکتی ہیں ۔ عدالت 4اپریل کو دونوں طرف کی دلائل سننے کے بعد فیصلہ کو آج تک مخصوظ کیا تھا ۔ عدالت نے آج صبح 10:30 بجے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ای ڈی کی دلیل سے اتفاق کیا اور عبوری ضمانت کی درخواست کو خارج کردیا ۔ شراب کیس میں گرفتار کویتا 26 مارچ سے تہاڑ جیل میں ہے ۔ عدالت نے کویتا کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں دیا تھا جو منگل کو مکمل ہورہا ہے ۔ عدالت نے آج عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔ کل 9اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔ عدالت نے کویتا کے ریگولر ضمانت کی درخواست پر 20 اپریل کو سماعت کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ 2