بی آر ایس رکن بلدیہ کی کانگریس میں شمولیت

   

کاماریڈی :24؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن بلدیہ بی آرایس پارٹی وارڈ نمبر 5 عمران محی الدین عرف لڈو نے آج بی آرایس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے محمد علی شبیر کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جس پر عمران محی الدین کا وزیر صحت دامو دھر راج نرسمہا نے پارٹی کھنڈوا پہنا کر ان کا خیر مقدم کیا ۔ عمران محی الدین نے بتایا کہ کانگریس پارٹی امیدوار سریش شٹکر کی کامیابی کیلئے یہ اپنے وارڈ میں مہم چلاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کریں گے اس موقع پر شبیر علی نے کہا کہ تلنگانہ کانگریس کی حکومت کی اسکیمات سے متاثر ہوکر بڑے پیمانے پر بی آرایس اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے قائدین کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں 100 دنوں کی گیارنٹی اسکیمات کی عمل آوری کے علاوہ گھریلو صارفین کیلئے 500 روپئے میں گیس سلنڈر ، خواتین کیلئے بسوں میں مفت سفر اور کسانوں کیلئے 2لاکھ روپئے تک کے قرضہ جات کی معافی اور اناج پر اقل ترین قیمتوں کی ادائیگی کیلئے عمل کیا جارہا ہے لہذاظہیر آباد حلقہ سے سریش شٹکر کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی اس موقع پر صدرنشین بلدیہ اندو پریا ، ارکان بلدیہ سید انور احمد ، شیوا کمار ، محمد امجد و دیگر بھی موجود تھے ۔