بی آر ایس قائدین کی بی جے پی میں شمولیت

   

نظام آباد۔28 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )انتخابات کے بعد سے بی آرایس پارٹی کو مسلسل جھٹکہ لگ رہے ہیں اس کے اہم قائدین پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس اور بی جے پی میں شمولیت اختیار کرتے جارہے ہیں ۔ ایک ہفتہ قبل بی آرایس کے دو کارپوریٹرس نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تو آج بی آرایس کے کارپوریٹرس سویتا راجو ، اوما رانی متیالو نے رکن پارلیمنٹ اروند ، رکن اسمبلی دھن پال سوریہ نارائنا سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ بی آرایس پارٹی میونسپل کارپوریشن میں اقتدارپر ہے لیکن عام انتخابات کے بعد سے یہ کارپوریٹرس پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے بی جے پی یا کانگریس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جس کی وجہ سے دن بہ دن شہر میں بی آرایس پارٹی کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ سابقہ رکن اسمبلی اربن کے انچارج مسٹر بیگالہ گنیش گپتا نے پارٹی کو ہونے والے نقصانات کو دیکھتے ہوئے کارپوریٹرس اور سابقہ کارپوریٹرس کا ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی نہ کرنے کی ترغیب بھی دی تھی ، اس کے باوجود بھی بی آرایس پارٹی سے وابستہ کارپوریٹرس پارلیمنٹ کے انتخابات سے قبل علیحدگی اختیار کرنا پارٹی کیلئے شدید نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے ۔