بی آر ایس کے سابق ایم ایل اے سبھاش ریڈی بی جے پی میں شامل

   

حیدرآباد۔ 18 اپریل (سیاست نیوز) لوک سبھا انتخابات سے قبل بی آر ایس کو ایک اور جھٹکا لگا۔ اسمبلی حلقہ اُپل کے سابق رکن اسمبلی بی سبھاش ریڈی بی آر ایس سے مستعفی ہوکر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے پارٹی کھنڈوا پہناتے ہوئے سبھاش ریڈی کا استقبال کیا۔ سبھاش ریڈی نے مکتوب استعفیٰ بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر کو روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی میں انہیں نظرانداز کیا جارہا ہے جس پر ان کے حامیوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے، لہذا وہ بطور احتجاج پارٹی سے مستعفی ہورہے ہیں۔ بی جے پی میں شمولیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بی سبھاش ریڈی نے کہا کہ وہ حلقہ لوک سبھا ملکاجگری میں بی جے پی امیدوار ایٹالہ راجندر کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد بی آر ایس کمزور ہوگئی ہے اور کانگریس پارٹی بھی 100 دن میں عوام کے اعتماد سے محروم ہوچکی ہے۔ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے عوام سے جو وعدے کئے، وہ پورے نہیں کئے۔2
، اس لئے عوام اس مرتبہ بی جے پی پر پھرپور اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔ 2