بی جے پی ، تعلیمی بجٹ گھٹاکر نوجوانوں کو بے اختیار بنارہی ہے : سیسوڈیا

,

   

٭ دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیانے کہا کہ بی جے پی مرکزاور ریاستوں میں تعلیمی بجٹ کو گھٹا رہی ہے ۔ بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں تعلیمی بجٹ کم کر کے نوجوانوں کو بے یارو مددگار چھوڑا جارہا ہے ۔ بی جے پی کی ذہنیت کے مطابق تعلیم میں سرمایہ کاری کرنا عقلمندی کی بات نہیں ہے ۔ نوجوانوں کا مستقبل ان کے ہاتھ میں ہیں ۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت کے رویہ نوجوانوں کے تئیں غیر واضح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے تعلیم پر بجٹ کو 16فیصد سے بڑھاکر 26فیصد کیاہے ۔