بی جے پی بالی ووڈ سے استفسار‘ ائی ایس ائی ایجنٹس سے رابطوں کا ترک کریں

,

   

نئی دہلی۔مختلف فلمی ستاروں کے مخالف ہندوستان سرگرمیوں میں شامل افراد کے ساتھ بیرون ملک تصویریں سوشیل میڈیا پر منظرعام پر آنے کے بعد مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے

چہارشنبہ کے روز استفسار کیا کہ بالی پاکستان کی خفیہ ایجنسی ائی ایس ائی سے رابطوں کو ترک کریں۔

تنازعہ
بنیادی طور پر کشمیری علیحدگی پسند کی بطور ٹونی اشائی کے ساتھ شاہ رخ خان او ران کی اہلیہ گوری خان کی تصویریں منظرعام پر آنے کے بعد بالی ووڈ تنازعہ کا مرکز بن گیا ہے‘

ٹونی کے متعلق یہ بات عام ہے کہ وہ کشمیری نوجوانوں پر ہندوستان سے مقابلے کے لئے اکسانے کاکام کرتے ہیں۔ سری نگر نژاد ایک معروف جہد کار ال اکسیندر نے ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹ کرکے دعوی کیاکہ ٹونی اشائی جو عزیز آشائی کے نام سے بھی مشہور ہے‘

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ(جے کے ایل ایف) جس کو ائی ایس ائی اسپانسر کرتی ہے اس کا ممبر ہے۔اشائی کے پرجوش ٹوئٹس کے حوالے سے ال اسکندر نے ٹوئٹ کیاکہ”وہ خود کیلی فورنیاکے آرام دہ گھر وں میں بیٹھے ہیں اور کشمیری نوجوانوں کو پتھر اور بندوق اٹھانے کے لئے اکسارہے ہیں وہیں

ان کا اپنا بیٹا بلال اشائی نے لاس اینجلس سے گریجویٹ اور یونیورسٹی آف ساوتھرن کیلی فورنیا سے ماسٹرس کیاہے“

شاہ رخ خان کی دوبئی میں بلڈنگس
ٹونی اشائی نے کہاکہ انہوں نے شاہ رخ خان کی دوبئی میں عمارتیں اور لاس اینجلس کے اپارٹمنٹ کا نقشہ تیار کاہے۔ سری نگر جہدکار کے مطابق مذکورہ بالی ووڈ اسٹار نے ارٹیکٹ کے لئے اشائی کے خدمات حاصل کئے ہیں۔

خان کی بیوی گوری کے متعلق ان کادعوی ہے کہ وہ اشائی کے ساتھ کئی پراجکٹس میں شامل ہے۔ال اسکندر نے کہاکہ ٹونائی اشائی کے لئے بالی ووڈ کا استعمال کرنے کے واسطے ”منظم اور منصوبہ بند طریقہ ہے“۔

انہوں نے کہاکہ شاہ رخ خان ایک حب الوطن شخص ہیں مگر وہ ٹونی اشائی کے منصوبے سے واقف نہیں ہیں۔

انہوں نے دعوی کیاکہ عزیز اشائی(ٹونی اشائی) مکمل طور پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے خرچ پر امریکہ کے بافلو یونیورسٹی گئے تھے اور مزید کہاکہ اٹلی میں گریجویشن کی تکمیل کے بعد جے کے ایل ایف کے ساتھ ان کا ایک میٹنگ ہوئی تھی۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ اس کے علاوہ ان کاپہلا کاروبار اشائی ڈائزین کے لئے بھی مالیہ کی فراہمی جے کے ایل ایف نے کی ہے۔

اشائی ائی ایس ائی کے پیرول پر ہیں۔ ال اسکندر

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اشائی کی تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے ال اسکندر نے دعوی کیاہے کہ یہ اشائی ”ائی ایس ائی کے پیرول پر ہیں‘ جو جموں کشمیر کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں کئی لوگوں سے رابطے میں ہیں“

جیسے ہی ٹوئٹس وائر ل ہوئے کئی ٹوئٹر نے شاہ رخ اور ان کی بیوی کے ٹونی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر تصویروں کی مذاق اڑایا۔ کچھ نے انل کپور‘ سونم کپور‘ کرن جوہر اور دیگر مخالف ہندوستان کارکنوں سے یوکے میں ہوئی ملاقتوں کی تصویریں شیئر کیں۔

ان ٹوئٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے نائب صدر بیجایانت پانڈے نے کہاکہ ”بالی کی شخصیات کے پاکستانیوں اور این آرائیز کے ساتھ کاروباراور ذاتی تعلقات پر مبنی تانے بانے کی کچھ تصویریں دیکھ کر حیرت ہوئی ہے۔

میں حب الوطن بالی ووڈ کے لوگوں پر زوردیتاہوں کہ وہ اپنے تعلقات ترک کرلیں“