بی جے پی حامیوں سے اسدالدین اویسی کے مصافحہ کا ویڈیو ہوا وائرل۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ جمعہ کی ابتدائی ساعتوں میں بلدیہ گریٹر حیدرآباد انتخابی نتائج کے دوران اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی کا ایک ویڈیووائیرل ہوا جس میں وہ بی جے پی کے حامیوں کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ہنس انڈیا کی رپورٹ کے بموجب مذکورہ بی جے پی حامی دوپہیوں کی گاڑی چلارہے تھے جبکہ اسدالدین اویسی اپنی مرسڈیز بنز میں سوار تھے۔

جیسے ہی اویسی کو بھگوا پارٹی کے حامیوں نے دیکھا اپنے دوپہیوں والی گاڑی کی رفتار کم کردی اور کہاکہ”ایک بار ہاتھ تو ملالو‘ بی جے

پی جیت رہی ہے“۔

جب ہاتھ ملایاگیا بی جے پی کے حامی اور اسدالدین اویسی بالترتیب اپنی اپنی گاڑیوں میں تھے۔

جمعہ کی شام تک جی ایچ ایم سی انتخابی نتائج کا اعلان کردیا۔

واضح رہے پہلی مرتبہ کویڈ19وباء کے پیش نظر بیس سال کے بعد بیلٹ پیپرس کا انتخابات میں استعمال کیاگیاہے۔