بی جے پی رکن اسمبلی کالیداس کولمبکر عبوری اسپیکر مقرر

   

ممبئی ۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گورنر مہاراشٹرا بھگت سنگھ کوشیاری نے بی جے پی کے رکن اسمبلی کالیداس کولمبکر کو اسمبلی کا عبوری اسپیکر مقرر کیا ہے۔ اسمبلی حلقہ وڈالا سے آٹھ مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے کولمبکر بھی ان امیدواروں میں شامل تھے جن کی پروٹیم اسپیکر کے عہدہ کیلئے گورنر سے سفارش کی گئی تھی۔ گورنر نے انہیں آج حلف دلایا۔ کولمبکر کل اسمبلی میں ماباقی 287 ارکان کو حلف دلائیں گے۔