بی جے پی رکن پارلیمنٹ بہار میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ کا دورہ کے دوران پانی میں گرپڑے۔ مقامی لوگوں نے اٹھایا

,

   

پٹنہ: بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام کریپال یادو نے چہارشنبہ کے روز سیلاب سے متاثرہ علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے بوٹ سے گر پانی میں گرپڑے جسے مقامی افراد نے اٹھالیا۔ یہ واقعہ رامنی بیگا گاؤں میں پیش آیا۔ بوٹ سے گرتے ہی انہیں مقامی لوگوں نے اٹھایا۔ یہاں سیلاب سے متاثرہ علاقہ کادورہ کرنے کے دوران کئی سیاسی قائدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر سشیل مودی کا گھر بھی سیلاب کی زد میں آگیا۔ ان کے بھی گھر میں پانی گھس گیا۔

این ڈی آر فورس نے انہیں اور ان کے افراد خاندان کو محفوظ مقام پر پہنچایا۔ این ڈی آر فورس نے متاثرہ علاقے راجندرنگر اور کنکر باغ میں ہیلر کاپٹر سے غذائی اشیاء پھینکی گئیں۔ بہار ریاستی حکومت نے بتایا کہ اس سیلاب سے تاحال 40افراد کی موت ہوئی ہے۔