بی جے پی لیڈر نے اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں لازمی ووٹنگ کی مانگ پر مشتمل پی ائی ایل دائر کیا۔

,

   

درخواست میں کہاگیاہے کہ کئی ممالک میں ”لازمی ووٹنگ“ کا عمل جاری ہے
نئی دہلی۔ بی جے پی لیڈر او رایک وکیل اشونی کمار اپادھیائے نے ایک مفاد عامہ کی درخواست دہلی ہائی کورٹ میں د ائر کرتے ہوئے پارلیمانی او راسمبلی انتخابات میں لازمی ووٹنگ کی مانگ کی ہے۔

رائے دہی میں اضافہ‘ سیاسی شراکت کو فروغ دینے‘ جمہوریت کے معیار کو بہتر بنانے اور ووٹ کے حق کو محفوظ بنانے کے مقصد کے ساتھ‘ درخواست گذار نے لا کمیشن سے ”لازمی ووٹنگ“پر ایک رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی مانگی۔

ان کی درخواست کے مطابق کم ووٹروں کا ٹرن اؤٹ میں کمی ہندوستان میں ایک مستقل مسئلہ ہے اور لازمی ووٹنگ بالخصوص پسماندہ برداروں میں اس کو حل کرنے میں مددگارثابت ہوسکتا ہے۔

مذکورہ پی ائی ایل میں کہاگیا ہے کہ ”اس بات کویقینی بنانے کے لئے کہ ہر شہری کی آواز ہے اور حکومت عوامی خواہشات کی نمائندگی کرتی ہے۔

اگر رائے دہی میں اضافہ ہوتا ہے تو حکومت عوام کو زیادہ جواب دہ ہوتی ہے اور بہت ممکن ہے کہ ان کے بہترین مفاد میں کام کرے“۔

درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ ”لازمی رائے دہی اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ منتخب نمائندوں کا انتخاب ایک بڑے پیمانے اور لوگوں کے گروپ زیادہ نمائندوں سے ہوگا۔اس سے حکومت کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوگا اور جمہوری معیارمیں بھی بہتری ائیگی“۔