بی جے پی لیڈر کیرتی آزاد کی کانگریس میں شمولیت

,

   

کانگریس صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں ایم پی اور سابق کرکٹر کیرتی آزاد آج کانگریس میں شامل ہو گئے، 2014 لوک سبھا انتخابات میں وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر دربھنگہ سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے، کیرتی آزاد طویل مدت سے بی جے پی سے معطل چل رہے تھے۔

بی جے پی رہنما کیرتی آزاد کو گزشتہ روز جمعہ کو ہی کانگریس میں شامل ہونا تھا، لیکن پلوامہ حملے کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا، کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد کیرتی آزاد نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’’راہل گاندھی جی سے ملاقات ہوئی، لیکن پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے ہمارے فوجیوں کے اعزاز میں میرا کانگریس میں شامل ہونے کا پروگرام اب 18 فروری کو ہوگا‘‘۔ انہوں نے کہا، ’ملک میں تین دنوں کا غم ہے، کوئی شخص یا پارٹی ملک سے بڑھ کر نہیں ہو سکتی اور فوجیوں کی شہادت کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا‘۔ پچھلے کچھ عرصے سے کیرتی آزاد کے کانگریس میں شامل ہونے کے قیاس آرائیان چل رہی تھیں۔

آپ کو بتا دیں کہ کیرتی آزاد کئی موقعوں پر بی جے پی اور پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کھل کر بولتے رہے ہیں، انہوں نے ڈی ڈی سی اے میں ہوئے گھوٹالے کا الزام لگا کر وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو بھی نشانہ بنایا تھا، اپارٹی کے ایم پی کی جانب سے وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر الزام لگائے جانے سے بی جے پی کی کافی کرکری ہوئی تھی، جس کی وجہ سے بی جے پی نے کیرتی آزاد کو معطل کر دیا تھا۔