بی جے پی نے پانچ ریاستوں میں 340کروڑ انتخابی مہم میں خرچ کئے‘ سب سے زیادہ خرچ یوپی میں ہوا ہے

,

   

کانگریس کی جانب سے دائر کرد ہ رپورٹ کے مطابق پانچ ریاستوں میں مہم چلانے اور اس سے متعلق اخراجات میں 194کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں


نئی دہلی۔ مذکورہ دونوں پارٹیوں کے الیکشن اخراجات کی رپورٹ کے بموجب اس سال کے اوائل میں منعقد ہونے والے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 340کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں‘ وہیں کانگریس نے ان ریاستوں میں 194کروڑ روپئے سے زائد رقم اپنی مہم میں خرچ کیاہے۔

بی جے پی کی جانب سے دائرکردہ رپورٹ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے جوعوامی ڈومین میں رکھی گئی ہے اس کے مطابق 340کروڑ اترپردیش‘ اتراکھنڈ‘ منی پور‘ گوا اور پنجاب اسمبلی انتخابات جو اسی سال منعقد ہوئے تھے مذکورہ پارٹی نے 340کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔

مذکورہ بی جے پی نے اترپردیش میں 221کروڑ روپئے‘ منی پور میں 23کروڑ روپئے‘ اتراکھنڈ میں 43.67کروڑ روپئے اور پنجاب میں 36کروڑ روپئے سے زائد کے علاوہ گوا میں 19کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔

کانگریس کی جانب سے دائر کرد ہ رپورٹ کے مطابق پانچ ریاستوں میں مہم چلانے اور اس سے متعلق اخراجات میں 194کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔

بی جے پی او رکانگریس ملک کی تسلیم شدہ سیاسی جماعتیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مقرر وقت کے اندر لوک سبھااور اسمبلی انتخابات میں کیلئے مقابلہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کواپنے الیکشن اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے لازمی ہے۔