بی جے پی و کانگریس کو شکست ہوگی : کے ٹی آر

,

   

حیدرآباد 23 مارچ ( این ایس ایس ) تانڈور کے کانگریس قائدین کا ٹی آر ایس میںخیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی ورکنگ صدر کے ٹی آر نے چیوڑلہ رکن پارلیمنٹ وشویشور ریڈی کے اس بیان کو مسترد کردیا کہ کانگریس نے ملک کو ترقی دی ہے ۔ کے ,یر نے کہا کہ انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی دونوں کو شکست ہوگی کیونکہ دونوں ہی نے ملک کو ترقی نہیں دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اب کسی متبادل کے منتظر ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ گذشتہ 70 سال کانگریس اور بی جے پی نے ملک پر حکومت کی لیکن یہ دونوں ملک کو ترقی دینے میں ناکام رہے ہیں۔ اب علاقائی جماعتوں کو موقع دیا جانا چاہئے ۔