بی جے پی پرپلواماں دہشت گرد حملے کو سیاسی فائدے کے لئے استعمال کرنے کا الزام ۔ رام پال یادو کا بڑا بیان

,

   

حکومت بدلنے پر واقعہ کی جانچ کرانے کا بھی کیااعلان
لکھنئو-سما جوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادونے کہاہے کہ’’ پلوامہ میں سی آرپی ایف جوانوں کے قافلے پرہوا حملہ ایک سازش ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کی خاطرجوانوں کوماردیا گیا۔ انہوں نے کہا جب حکومت تبدیل ہوگی تب اس معاملے کی جانچ کی جائے گی، تب بڑے بڑے لوگ اس میں پھنسیں گے۔
رام گوپال یادو نے جمعرات کو سیفئی میں ہولی تقریب میں بولتے ہوئے کہا “پیراملٹری فورس حکومت سے دکھی ہے،ووٹ کے لئے جوان ماردیئے گئے۔
جموں سرینگرکے درمیان چیکنگ نہیں کی تھی۔ جوانوں کو عام بس میں بھیجا گیا، یہ سازش تھی”۔انہوں نے کہا “اس سازش کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتا، جب حکومت بدلے گی، اس معاملے کی جانچ ہوگی اوربڑے بڑے لوگ پھنسیں گے”۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیرکے پلوامہ میں 14 فروری کو جموں سے سرینگرجارہے سی آرپی ایف جوانوں کے قافلے پرفدائین حملہ ہوا تھا۔ دھماکہ خیزاشیا سے بھری ایک کار نے جوانوں کے قافلے کی گاڑی میں ٹکرماری تھی، جس سے 40 جوان لقمہ اجل بن گئے تھے۔