بی جے پی پر تنقید کے لئے سنجے راوت نے اردو شاعری کا سہارا لیا

   

ممبئی۔3 ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت نے آج یہاں بی جے پی پر تنقید کرنے کیلئے اردو شاعری کا سہارا لیا اور اپنے ٹوئیٹر میں کہا کہ جنہیں اپنے ’’ہوا‘‘ ہونے کا فخر تھا انہیں اب ’’غبارے میں‘‘ قید کر لیا گیا۔ہندی میں لکھے گئے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں سنجے راوت نے کہا کہ ’’ہوا کو گمان تھااپنی آزادی پر… کسی نے اُسے بھی غبارے میں بھر کر بیچ دیا‘‘جئے مہاراشٹرا۔سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ سنجے راوت کا یہ ٹوئیٹر پیغام سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس پر تنقید ہے اور اس میں ان کے گزشتہ چار دنوں کیلئے وزارت اعلی کی کرسی کے سنبھالنے کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔