بی جے پی کا بہار کے رائے دہندوں سے اظہار تشکر

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ بی جے پی نے حکومت بنانے کے لئے 125نشستوں کے ساتھ این ڈی اے کو فیصلہ کن خط اعتماد دینے پر بہار کے رائے دہندوں سے اظہار تشکر کیا ہے ۔پارٹی کے ریاستی ترجمان اعلی کے کرشنا ساگر راو نے کہا کہ بی جے پی نے تلنگانہ، گجرات،کرناٹک کے ساتھ ساتھ یوپی اورمنی پور میں شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی نے 28 نشستوں میں سے 19نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔