بی جے پی کی ریالی کے دوران جھڑپ

   

شیو پوری : آج مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کے پچھور اسمبلی حلقہ کے گاؤں کرار کھیڑا میں عوامی رابطہ مہم کے دوران کچھ لوگوں کی بی جے پی امیدوار پریتم لودھی اور ان کے حامیوں کے ساتھ جھڑپ ہوگئی۔ اس دوران گاڑیوں پر پتھراؤ اور تقریباً پانچ کارکنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس واقعہ کے بعد بی جے پی کارکن بڑی تعداد میں جائے وقوعہ اور پچھور پولیس اسٹیشن پر جمع ہوگئے ۔ پچھور کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ راجیو سمادھیا نے بتایا کہ فی الحال تمام پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار پچھور تھانے پہنچ گئے ہیں اور تمام فریق پولیس اسٹیشن میں ہیں۔ پولیس پورے واقعہ کی معلومات حاسل کر رہی ہے ۔ پولیس فورس موقع پر موجود ہے ۔پچھور اسمبلی حلقہ سے پریتم لودھی بی جے پی کے امیدوار ہیں اور کانگریس کے امیدوار اروند لودھی ہیں۔ کانگریس کے کے پی سنگھ، جو پچھور سے چھ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں، اس بار شیو پوری اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ہیں اور گاؤں کرار کھیڑا ان کا آبائی گاؤں ہے ۔