بی جے پی کی پارلیمانی بورڈ کی تنظیم جدید سے گڈکری‘ چوہان باہر

,

   

چھ نئے چہرے بشمول بی ایس یدارواپا او راقبال سنگھ لال پورا کو بورڈ میں شامل کیاگیاہے۔
نئی دہلی۔ مذکورہ بی جے پی نے چہارشنبہ کے روز مرکزی وزیرنتن گڈکری اور مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیو راج سنگھ چوہان کواپنے پارلیمانی بورڈ سے باہر نکال دیاہے اور چپ نئے چہروں بشمول بی ایس یدارواپا اور اقبال سنگھ لال پورا کو اس میں شامل کیاہے۔

مرکزی وزیرسربند ا سونوال‘ کے لکشمن‘ سدھا یادو‘ اورستیا نارائنہ جاتیا بی جے پی کی اس اہم تنظیمی بورڈ میں شامل ہیں اور یہ پارلیمانی بورڈ کو مزید سماجی اور علاقائی نمائندگیوں سے لیز کرنے کے لئے اٹھایاجانا والا قدم ہے۔

لال پورا پہلے سکھ ہیں جنھیں بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ میں بطور اقلیتی کمیونٹی کے فرد موقع دیاگیاہے۔وزیراعظم نریندر مودی‘ مرکزی وزرا امیت شاہ‘ راجناتھ سنگھ او ربی جے پی صدر جے پی نڈا اس کے ممبرس میں شامل ہیں۔

پارٹی نے اپنی سنٹرل الیکشن کمیٹی کو بھی تبدیل کیااور اس میں مہارشٹرا کے سابق چیف منسٹر دیویندر فنڈناویس‘ مرکزی وزیربھوپیندرا یادو‘ او م ماتھر اور اس کے ویمن وینگ سربراہ واناتھی سرینواسن کو مقرر کیاہے۔

سابق مرکزیوزیر شہنواز حسین اور جوال اورم کوسی ای سی سے نکال دیاگیاہے جس میں پارلیمانی بورڈ کے تمام ممبرس بطور ممبر کام کریں گے۔