بی جے پی کے اعلیٰ قائدین بشمول امیت شاہ کیخلاف مقدمہ درج

   

حیدرآباد۔/3مئی، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں بی جے پی کے اعلیٰ قائدین بشمول مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کانگریس کے سینئر قائد نرنجن ریڈی کی شکایت پر مغل پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ بی جے پی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھوٹے بچوں کے ذریعہ انتخابی تشہیر کا الزام لگایا گیا ہے۔ انتخابی پروگرام میں بچوں کی شمولیت اور تشہیر کے الزامات کی شکایت کا الیکشن کمیشن نے جائزہ لیتے ہوئے حیدرآباد پولیس کمشنر کو ہدایت دی۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یمن سنگھ، حیدرآباد لوک سبھا امیدوارہ مادھوی لتا، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ، بی جے پی کے ریاستی صدر کشن ریڈی اور رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ع