بی جے پی کے سابق ایم‘ مرکزی وزیر یشونت سنہا کی ترنمول کانگریس میں شمولیت

,

   

کلکتہ۔سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا جووزیراعظم نریندر مودی کے دور کے سخت ناقد بھی مانے جاتے ہیں ہفتہ کے روز ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ایک ایسے وقت میں سنہا نے یہ فیصلہ لیاہے جب مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم زوروشور سے چل رہی ہے۔

سنہا جو اٹل بہاری واجپائی حکومت میں کابینہ وزیر کے عہدے پر رہے ہیں 2018میں پارٹی قیادت کے ساتھ تلخیاں بڑھ جانے کے بعد بھگوا پارٹی چھوڑ دیاتھا۔

ان کے بیٹے جیانت سنہا جھارکھنڈ میں ہزاری باغ سے بی جے پی کے ایم پی ہیں۔ سنہا نے کہاکہ ”ملک ایک غیر یقینی صورتحال سے گذررہا ہے۔

ہمارے اصول او راقدار خطرے میں ہیں۔ہماری جمہوریت کا استحکام اسکے اداروں میں مضمر ہے‘ او رمذکورہ تمام ادارے منظم انداز میں کمزور کردئے جارہے ہیں“۔

مذکورہ سینئر قائد نے عہد لیاکہ وہ مغربی بنگال چیف منسٹر ممتا بنرجی کی بی جے پی کے خلاف لڑائی میں مدد کریں گے۔

ٹی ایم سی لوک سبھا پارٹی لیڈر سدیپ بھانڈوپادھیائے نے کہاکہ ”ہم ہماری پارٹی میں یشونت سنہا کا استقبال کرتے ہیں۔ان کی حصہ داری انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ہماری لڑائی کو طاقت بخشے گی“۔

چندرشیکھر کی کابینہ میں 1990اور پھر واجپائی کے دور میں دومرتبہ سنہا نے فینانس منسٹر کے طور پر خدمات انجام دئے ہیں۔اس کے علاوہ واجپائی کابینہ میں انہوں نے داخلی وزرات کے وزیر کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں