بی جے پی کے مختلف مورچہ صدور کو تقرری نامے حوالے

   

میدک ۔ 4 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھارتیہ جنتا پارٹی میدک ضلع کے صدر والداس رادھا ملیش گوڑ کی قیادت میں آج ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں میدک کے رکنِ پارلیمنٹ مادھوینی رگھویندر راؤ نے ضلع کے تمام مورچہ صدور کو سرکاری طور پر تقرری نامے حوالے کیے۔ اس تقریب میں ضلع کے جنرل سکریٹری ایرلا رنجیت ریڈی، سابق جنرل سکریٹری ایم این ایل ریڈی، یوا مورچہ ضلع صدر سرینواس، او بی سی مورچہ صدر وڈلا جناردھن، مہیلا مورچہ صدر پٹلول ملیکا، ایس ٹی مورچہ صدر رامولو نائک، مائناریٹی مورچہ صدر گیان سنگھ، بی جے پی ضلع ترجمان جانگام ملا ریڈی، ضلع خازنچی آنجنیلو گوڑ، پوتھن چیٹو پلی کے بی جے پی سرپنچ پاتوری دیاکر گوڑ، سابق نرساپور رورل منڈل صدر نرسنگ نائک، میدک ٹاؤن صدر نائنی پرساد، ضلع کے سینئر قائدین، پارٹی کارکنان اور دیگر موجود تھے۔