بی جے پی 2017کے انتخابی منشور کے وعدوں کو پورا کرے :کانگریس

   

ہمیر پور: ہماچل پردیش کانگریس نے منگل کو کہا کہ سال 2022کے اسمبلی الیکشن کے لیے نئے ویژن کے دستاویز جاری کرنے کے بجائے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنا2017کے انتخابی منشور کو پورا کرے ۔ ریاست کے کانگریس ترجمان ابھیشیک رانا نے کہا بی جے پی نے ابھی تک 2017میں الیکشن کے وقت کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے ہیں اور ایسے میں انھیں اگلے ویژن پیپر کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے ‘جملوں’ سے عام لوگوں کو صرف لبھاتی اور انھیں دھوکہ دیتی ہے ۔ رانا نے کہا گزشتہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی نے بڑے بڑے اعلانات کیے تھے ۔بی جے پی اپنا ویژن پیپر تیار کرنے کے لیے لوگوں سے مشورے لینے کا ناٹک کرکے عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی کو نئے ویژن پیپر تیار کرنے سے پہلے پارٹی کو 2017کے ویژن پیپر پر ایک با رپھر سے غور کرنا چاہیے ۔
کانگریس لیڈرنے دوسری طرف دعوی کیا راجستھان اور جھاڑکھنڈ میں کانگریس حکومت نے اسمبلی میں انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے ۔مسٹر رانا نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہماچل پردیش کے لوگوں کو او پی ایس سمیت پانچ لاکھ نوکریوں کی گارنٹی دی ہے ،اسے ریاست میں ان کی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد لاگو کیا جائے گا۔